Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

قرآن پاک جلانے کا واقعہ دوبارہ ہوا تو سویڈن سے سفارتی تعلقات توڑ دیں گے، عراق کا انتباہ

Published

on

Protesters clash with security forces members as they gather near the Swedish embassy in Baghdad hours after the embassy was stormed and set on fire ahead of an expected Koran burning in Stockholm, in Baghdad, Iraq, July 20, 2023

عراق نے کہا ہے کہ اگر قرآن کو جلانے کا دوبارہ واقعہ ہوا تو وہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دے گا، عراق کا یہ انتباہ بغداد میں سویڈن کا سفارتخانے پر مظاہرین کے دھاوے اور آگ لگانے کے واقعرہ کے بعد سامنے آیا ہے۔

سویڈن میں پچھلے ماہ ایک بدبخت عراقی شہری نے پولیس کی اجازت سے سٹاک ہوم کی مسجد کے سامنے قرآن پاک جلایا تھا اور اب ایک بار پھر اس بدبخت کو ایسی مذموم حرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بل اسٹروم نے کہا ہے کہ سفارتی عملہ محفوظ ہے لیکن عراقی حکام ویانا کنونشن کی روشنی میں سفارتخانے کی سکیورٹی کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔

عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی حکومت سویڈن کا سفارتخانہ جلانے کی مذمت کرتی ہے، عراق کے وزیراعظم نے اس واقعہ کو سکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا اور سفارتی مشنز کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیکن بغداد نے "سویڈش حکومت کو بھی مطلع کیا کہ سویڈش کی سرزمین پر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا واقعہ دوبارہ ہوا تو سفارتی تعلقات منقطع کرنے پڑیں گے”۔

سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بل اسٹروم نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ "مکمل طور پر ناقابل قبول تھا اور حکومت ان حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا: "حکومت اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی عراقی نمائندوں سے رابطے میں ہے۔”

آج جمعرات کو ہونے والے مظاہروں کی اپیل مذہبی و سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر نے کی تھی،مقتدیٰ الصدر عراق کی بااثر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور ان کی اپیل پر ہزاروں افراد عراق کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر ہوتے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عراق کی حکومت قرآن پاک جلانے کی مذمت تک محدود نہ رہے اور سخت ایکشن لے، میں کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے سخت سرکاری ایکشن کا انتظار کروں گا۔

فن لینڈ کی خبر ایجنسی ایس ٹی ٹی نے رپورٹ کیا ہے کہ فن لینڈ کا سفارتخانہ سویڈن کے سفارتخانے کے قریب ہے اور فن لینڈ نے سفارتخانہ خالی کرا لیا ہے، فن لینڈ کا سفارتی عملہ محفوظ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین