Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عراق کی ایئرلائن کو اربعین کے لیے اضافی پروازوں کی اجازت

Published

on

عراق کی قومی ائر لائن عراقی ائر ویز کو اربعین کے سلسلے میں زائرین کی سہولت کیلئے اضافی فلائٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن فرحت حسین خان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر عراق کی قومی ائر لائن عراقی ائر ویز ( Iraqi Airways )کو اربعین کے سلسلے میں زائرین کی سہولت کیلئے اضافی فلائٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

فرحت حسین خان کے مطابق دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایوی ایشن کے شعبہ میں فروغ کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں،عراقی سفیر کا کہنا تھاکہ عراق پاکستان  کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین