پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ شہریار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان سے استفسار کیا کہ آپ کی حدود میں کیا ہو رہا ہے؟آپ قانون سے واقف ہیں یا نہیں؟۔
آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ ہماری اطلاع کے مطابق یہ خاتون اور ان کا شوہر جی ایچ کیو حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ آپ کے پاس کون سی سورس انفارمیشن ہے، دکھائیں،ڈپٹی کمشنر کوفوری بلائیں، پانچ منٹ میں پیش نہ ہوئے تو مسئلہ ہوگا،جو کچھ آپ دکھا رہے ہیں اس میں تو خاتون کے خلاف کچھ نہیں ہے،یاد رکھیں اس عدالت سے رہائی کے بعد کسی کو گرفتار کیا گیا تو بہت مسئلہ ہوگا،کیا سورس انفارمیشن کی بنیاد پر16 ایم پی او لگایا جاسکتا ہے؟ہمارے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے۔آپ قانونی کارروائی کریں لیکن یہ کیا کہ آپ نے گھریلو خاتون کو ہی گرفتار کرلیا۔
شہریار آفریدی کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جب رانا ثناءاللہ کو اٹھایا گیا تو میں نے مذمت کی۔ اس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جس کیس کا وکیل صاحب نے حوالہ دیا ہے میں خود اسکا متاثرہ ہوں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہمسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ حکومت میں بھی یہ سب ہوتا رہا۔ اس پر شہریار آفریدی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسا نہیں ہوا۔
آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کیخلاف شواہد موجود ہیں، یہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔ اس پر وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی شواہد موجود ہیں تو یہ عدالت میں پیش کریں،اگر خاتون ملوث ہوئی تو ہم یہ درخواست ہی واپس لے لیں گے،اگر یہ شواہد پیش نہ کرسکے تو آئی جی کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،عدالت میں بیان دیا جاچکا ہے،ان سے شواہد مانگے جائیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آئی جی صاحب "گڈ ٹو سی یو” لیکن اس کیس میں آپ کو یہ نہیں کہہ سکتے،ایک خاتون خانہ کو اٹھایا گیا ہے اس لئے گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے،ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے حوالے سے کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ گھریلو خواتین نے اپنے شوہر بھی قتل کئے ہیں،گھریلو خواتین کچھ اور سرگرمیوں میں بھی ملوث ہو سکتی ہیں۔
عدالت نے دوطرفہ دلائل کے بعد شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی