دنیا
مسجد اقصیٰ کا انچارج اسرائیل ہے، صہیونی ریاست کے وزیر کا مسجد کمپاؤنڈ میں گھس کر اعلان
اسرائیل کے نیشنل سکیورٹی کے وزیر اور انتہائی دائیں بازو کے سیات دان ایتمار بن غفیر نے اسرائیل کے انتہاپسند یہودیوں کے گروہ کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کے ہم انچارج ہیں۔
ایتمار بن غفیر نے کہا کہ میں ٹیمپل ماؤنٹ ( مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں موجود ہیکل سلیمانی) آکر بہت خوش ہوں، یہ مقام یہودیت کا مقدس ترین مقام ہے۔
اسرائیلی وزیر نے اس دورے کے لیے مسجد الاقصیٰ کے منتظم اردن کے وقف بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔مسجد الاقصیٰ میں غیہر مسلموں کے داخلے کے لیے وقف بورڈ سے اجازت ضروری ہے۔اسرائیلی گروپ گاہے بگاہے اس کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں، اسرائیلی فورسز بھی بغیر اجازت گھس کر چھاپے مارتی ہیں۔
مغربی کنارے کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی تنظیم حماس نے اس دورے پ]ر وارننگ جاری کی ہےاور کہا ہے کہ اسرائیل کو اس وزیر اور یہودیوں کے غول کی یہ خلاف ورزی اور مداخلت مہنگی پڑے گی۔یہ دورہ مسجد الاقصیٰ کے درپیش خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیر بن غفیر اور دیگر اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ نے جمعرات کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے دمشق گیٹ کے سامنے انتہاپسندوں کے ایک مظاہرے کی قیادت بھی کی تھی۔