Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن کے بعد انخلا، 12 فلسطینی شہید، 100 زخمی

Published

on

Palestinians look at a damaged building, after the Israeli army's withdrawal from the Jenin camp

اسرائیلی فورسز کئی دہائیوں کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کے بعد منگل کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین سے نکل گئیں، جبکہ غزہ سے فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی فورسز پر راکٹ فائر کئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے راکٹ حملے کے جواب میں زیرزمین اسلحہ ساز فیسلٹی پر فضائی بمباری کی گئی۔

تازہ راکٹ حملے اور اسرائیلی بمباری کے بعد کشیدگی بڑھے گی یا نہیں، ابھی یہ واضح نہیں۔ اسرائیلی فورسز نے پیر کے روز جنین میں فوجی آپریشن شروع  کیا تھا منگل کی شام  اسرائیلی فوجی قافلے کو جنین سے واپس جاتے دیکھا گیا۔

اس آپریشن میں 12 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 5 کے بارے میں اسرائیل ک دعویٰ ہے کہ وہ جنگجو تھے، ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کا آغاز ڈرون حملے سے کیا تھا اور ایک ہزار فوجی اس آپریشن میں شریک تھے۔

اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد جنین کے مہاجر کیمپ سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے والے فلسطینیوں نے واپس آنا شروع کردیا۔ تاریکی وہ موبائل فون کی ٹارچ سے نقصان کا جائزہ لیتے نظر آئے۔

جنین کے نصف مربع کلومیٹر سے بھی کم رقبہ پر قائم اس مہاجر کیمپ میں 14 ہزار سے زیادہ فلسطینی مقیم ہیں۔

اسرائیلی فوک کا کہنا ہے کہ  فورسز کا انخلا شروع ہونے سے چند گھنٹے بعد فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل ی جانب راکٹ داغے، ان راکٹوں کو فضا میں تباہ کردیا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

فوجی انخلا سے پہلے منگل کو کشیدگی عروج پر تھی، تل ابیب میں شہریوں پر کار چڑھانے اور چاقو زنی کی واردات میں 8 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، اس کی ذمہ داری حماس نے قبول کی۔

اسرائیلی فورسز کے انخا کے دوران بھی مغربی کنارہ دھماکوں سے گونتا رہا اور جنین کے ہسپتال کے قریب فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاع ملی۔

ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک ہسپتال پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس میں ان کی ایک ٹیم کام کر رہی تھی۔

اسرائیلی فوج نے جنین ہسپتال کے قریب اپنی فورسز کی جانب سے فائرنگ سے لاعلمی ظاہر کی تاہم قبرستان میں چھپے ایک گن مین فضائی حملے کی تصدیق کی جو اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق ان کی انخلا کرتی فوج کے لیے خطرہ تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک چیک پوسٹ کے دورے کے دوران کہا کہ فی الوقت ہماری فورسز مشن مکمل کر رہی ہیں اور میں یہ کہہ سکتا ہوں جنین میں ہماری یہ سرگرمی ون ٹائم آپریشن نہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک مسجد کے نیچے بنی سرنگ سے اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی، 30 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ کیمپ سے 3 ہزار افراد پر مشتمل 500 خاندانوں کو محفوظ قام پر منتقل کیا گیا۔

فلسطینی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 100 شہری زخمی ہوئے جن میں 20 کی حالت نازک ہے۔

اسلامک جہاد کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک چوتھائی اس کے جنگجو ہیں جبکہ فتح کا دعویٰ ہے کہ زخمیوں کا 5 واں حصہ اس کے جنگجو ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے سب جنگجو تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین