ٹاپ سٹوریز
باطل کی پوری جماعت کے مقابلے میں اکیلا کھڑا ہونا زیادہ بہتر ہے، خطبہ حج
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/06/ARAFAT-HAJJ-2023-1.jpg)
حج 1444 ہجری کے خطیب ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد نے کہا ہے کہ تفرقہ ڈالنا اورمنافرت پھیلانا گناہ ہے،شریعت نے افواہیں پھیلانے سے منع کیا ہےیہی وجہ ہے کہ اللہ نے فاسق کی خبرکی تحقیق کا حکم دیا ہے۔ شریعت سے دوری اختیار کرنے والے اپنی اصلاح کریں اوردین کی طرف واپس آجائیں۔
منگل کومسجد نمرہ میں حج 1444ھ کا خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد نے کہا کہ تمام مسلمانوں کوباہمی اتحاد ، محبت اور الفت سے رہنے اور تفرقے سے باز رہنے کا حکم دیا گیا ہے، ہمیں اپنی اولادوں کو بھی اجتماعیت کی تلقین کرنی چاہئے،باطل کی پوری جماعت کے مقابلے میں حق کے لئے اکیلا کھڑا ہونا زیادہ بہتر ہے،ہر مومن دوسرے مومن کے لئے ایک بڑی عمارت کی طرح ہے اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ اس عمارت کا ستون بن کراسے مضبوط بنائے۔
ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد نے کہا کہ سارا عالم اسلام ایک خاندان کی طر ح ہے اگر خاندان ٹھیک ہوجائےتو پورا معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا،رسول اللہﷺ خاتم النبین ہیں ، اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت اورعقیدہ توحید پر کاربند رہنےمیں ہی ہماری نجات ہے
انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مل کر بیٹھنا اجر کا باعث ہے ، تفرقہ ڈالنا اور منافرت پھیلانا گناہ ہے، نبی پاکﷺ نے ہمارے دلوں کو جوڑا، نبی پاکﷺ اللہ کے رسول بن کر آئے اور اللہ کا پیغام ہم تک پہنچایا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، تمام مسلمان اللہ سے ڈریں، شریعت کی پاسداری کریں، اللہ کی حدود کا تحفظ کریں جو لوگ اللہ کی حدود کا تحفظ کرتے ہیں ان کےلئے اجر عظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے، توحیدپر کاربند رہنے والوں کے لئے ہی نجات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے بہت سے لوگوں کو ہدایت دی اور بہت سے لوگوں کو ہدایت سے دور کردیا، جھوٹ والوں کا برا انجام ہوا، ہم نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے، رسالت کی گواہی کو اللہ نے ہمارے لئے خاص کردیا ہے، رسول اللہ ﷺ خاتم النبین ہیں ، ہم سب کو اللہ کی اطاعت کرنی چاہئے، اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی کی مدد کرے اورہمیشہ خیرکے کاموں میں حصہ ڈالے، اللہ نے نماز قائم کرنے ، روزے رکھنے اور صاحب استطاعت لوگوں کوبیت اللہ کا حج کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام یہ ہے کہ ہم اللہ اور رسول اللہﷺکی گواہی دیں اس طرح اللہ فرشتوں ، کتابوں اور قیامت کے دن پر ایمان لانا بھی فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہر مسلمان پر اس کے دوسرے بھائی کے مال ، جان اور عزت کو حرام کردیا ہے، زمین و آسمان کو پیدا کرنا اللہ کی نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محبت اور الفت سے رہنے اور تفرقے سے باز رہنے کا حکم ہے، ہم سب کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ غالب اور حکیم ہے اسی نے ہمارے دلوں کوجوڑا ہے ، تفرقہ ڈالنے والوں کو اللہ قیامت کے دن ان کے جرائم بتا دے گا۔ سرکار دوعالمﷺ کا فرمان ہے کہ کسی عربی کوعجمی اور کسی عجمی اورعربی پر کوئی فوقیت نہیں،ساری مسلما ن قوم جسد واحد کی طرح ہے ، مومن مومن کےلئے ایک بڑی عمارت کی طرح ہے ہر مسلمان اس عمارت کے ستون کو مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سارے مسلمان ایک خاندان کی طرح ہیں ، خاندان ٹھیک ہوجائے گا تو پورا معاشرہ ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کریں ،صبر سے کام لیں اور مغفرت طلب کریں، جو خرچ کرتے ہیں اور لوگوں کو معاف کرتے ہیں ان کےلئے اجرعظیم ہے، اللہ نے صلح رحمی، بیویوں کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا ہے، ہمیں قریبی رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریعت کا حکم ہے کہ نیکی اورخیرکے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے، ہمیشہ احسن گفتگوکرنی چاہئے ، شریعت نے افواہیں پھیلانے سے بھی منع کیا ہے اور اللہ نے اسی لئے فاسق خبر کی تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔ عرفات کے میدان میں ہم حج کے موقع پر جمع ہیں، یہ ہمارے اتحاد کا مظہر ہے، اللہ نے حلال رزق میں سے خرچ کرنے کا حکم دیا ہے، شریعت سے دوری اختیار کرنے والے اپنی اصلاح کریں اور واپس آجائیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنی اولادوں کو بھی اجتماعیت کی تلقین کرنی چاہئے،اللہ اور رسول اللہﷺ کا حکم ہے کہ ہم اللہ،رسول اور اولی لامرکی اطاعت کریں، ہمیں ہمیشہ یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ ہمیں انتشار سے بچائے اورمتحد ہوکر رہنے کی توفیق عطا فرمائے، حق کے ساتھ کھڑا اکیلا آدمی باطل قوتوں کی پوری جماعت سے بہتر ہے ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وقوف عرفہ کے دن ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے ، عالم اسلام کو اتحاد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے سعودی فرمانروا خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے حاجیوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں اورخدمات پر خراج تحسین پیش کیا اوردعا کی کہ اللہ ان کے خیرکے کاموں میں مزید برکت عطا فرمائے اور ان کےلئے آسانیاں پیدا کرے۔ ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کی مغفرت فرمائے اور حاجیوں کا حج قبول فرمائے اور ہمارے گھروں میں خیروبرکت کا نزول فرمائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور