Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اینٹی سٹیٹ الیکشن تھا، نتائج مسترد کرتے ہیں، پیر پگارا، 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان

Published

on

مسلم لیگ فنکشل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی المعروف پیر پگارا نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج قبول نہیں کرتے،71 میں بھی یہی ہوا تھا،اقلیت کی حکومت بنائی گئی،جی ڈی اے ختم نہیں ہورہی ہے،سب کچھ تین ماہ پہلے طے  ہوچکا تھا،فیصلہ سازوں کو معلوم ہی نہیں نوجوان انتخابات میں عمران خان کے لئے نکلے،فوج کو ناراض کرکے چل نہیں سکتے ہیں،قانون کے راستے میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

جی ڈی اے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ یہ جو الیکشن ہوا ہے بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے،ہم ایسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا،مجیب کے پاس ایک سو سات سیٹس تھی بھٹو صاحب کے پاس ساٹھ سیٹس تھی،مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو،میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا ، مجھے کہا گیا کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس کر لو اور اپنی فنکشنل لیگ کی سیٹس مل جائینگی۔

پیر پگارا نے کہا کہ  انہیں کہا گیا کہ پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے اور ایم کیو ایم کے سامنے پندرہ لکھا ہوا ہے،یہ آر او نے نہیں کیا، یہ آر اوز کا کام نہیں ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے وقت میں بھی بھٹو سندھ سے نہیں جیتے تھے،بی بی کے دور میں بھی ایسا رزلٹ نہیں تھا، کہا گیا ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا ہے، یہ جن لوگوں نے الیکشن کرایا ہے، وہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن کرایا ہے۔

پیر پگارا نے سوال کیا کہ یہ الیکشن آگے کیسے چلے گا،یہ عمران خان کے نوجوانوں نے ہمت کی ہے،عمران خان کے سپورٹرز کو سلام کرتا ہوں،الیکشن کرانے والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ الیکشن ایسے ہوگا،ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ جس دن اسمبلی اجلاس ہوگا اس دن اسمبلی کے باہردھرنادیاجاٸے گا،جی ڈی اے کے دونوں منتخب ارکان حلف نہیں لیں گے۔

جی ڈی اے نے16 فروری جمعہ کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین