Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سول ہسپتال کراچی سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف

Published

on

سول اسپتال کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کی مدعیت میں دو ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، اسپتال کے ملازمین نیاز احمد خاصخیلی اور اقبال احمد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
چوری شدہ ادویات کی مالیت 36 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، ادویات کینسر کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی تھیں، پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین