Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مناسب ہوتا مخصوص نشستوں کے معاملے پر 5 رکنی لارجر بینچ کوئی آرڈر جاری کرتا، وفاقی وزیر قانون

Published

on

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مخصوص نشستوں کے متعلق سپریم کورٹ کے آرڈر پر کہا ہے یہ آئینی تشریح کا معاملہ ہے مناسب ہوتا اگر لارجر بنچ ہی کوئی عبوری حکمنامہ بھی جاری کرتا،آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق عبوری حکم پر بیان میں کہا کہ یہ آئینی تشریح کا معاملہ ہے،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت پانچ رکنی لارجر بنچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا،مناسب ہوتا اگر لارجر بنچ ہی کوئی عبوری حکمنامہ بھی جاری کرتا،یہ آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 کی تشریح کا معاملہ ہے،پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں امتناع کے حکم سے احتراز برتا جانا چاہیے تھا۔

وزیر قانون نے کہا منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے،آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا،امید ہے حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. doorhandles

    مئی 6, 2024 at 4:48 شام

    Somebody essentially help to make significantly articles Id state This is the first time I frequented your web page and up to now I surprised with the research you made to make this actual post incredible Fantastic job

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین