Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اٹلی کے بحری جنگی جہاز کی خیرسگالی دورے پر کراچی آمد

Published

on

جدید جنگی آلات سے لیس اٹلی کا بحری جنگی جہازفرانسسکوموسورانی خیرسگالی دورے پرکراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔

اٹلی کا جنگی بحری جہاز3روزہ خیرسگالی دورے پرکراچی پہنچا،بحری جہازموسورانی پرعملے 137افرادسوارہیں جبکہ بحری جہازسینسر،گنزکےعلاوہ جدید آلات سے لیس ہے۔

فرانسسکوموسورانی کے عرشے پرایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلی کاپٹربھی موجودہے،جو گہرے سمندروں میں مسلسل 7گھنٹے آپریشن کی صلاحیت رکھتاہے۔

اٹلی کے فرانسسکوموسورانی بحری جہازکے کمانڈنگ آفیسرگلوواننی مونونے قونصل آف اٹلی دانیلوگیوراڈنیلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،کمانڈنگ آفیسرکا کہناتھا کہ دوستانہ دورے پرکراچی پہنچے،پاک بحریہ نے شانداراستقبال کیا،فرانسسکو موسورانی بحری جہازجدید جنگی آلات سے لیس ہے۔

ان کا کہناتھا پاکستان کےساتھ بحری تعاون سمیت دیگرکاروباری تعلقات ہیں،خواہش ہےکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مذید مضبوط ہو،پاکستان کےساتھ بحری مشقوں کے دوران جنگی تجربات کا تبادلہ کیا،پاکستان کی بہت سارے اشیا چاول،ٹیکسٹائل اورآم اٹلی میں بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین