شوبز

جیکولین فرنینڈس کے لیے بیرون ملک جانے سے پہلے 50 لاکھ عدالت جمع کرانا لازمی، مگر کیوں؟

Published

on

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو دہلی کی ایک عدالت سے بڑا  ریلیف ملا ہے، عدالت نے انہیں 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کسی پیشگی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اپنی ضمانت کی شرائط میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اداکارہ ملک چھوڑنے سے تین دن پہلے عدالت اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو مطلع کرے۔

عدالت نے کہا کہ ملک چھوڑنے سے پہلے پیشگی اجازت لینا مشکل ہو جاتا ہے اور روزگار کھونے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ملی تھی لیکن اس شرط پر کہ وہ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گی۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ جیکولین فرنینڈس کو بھارتی فلم انڈسٹری کی رکن ہونے کی وجہ سے اکثر بیرون ملک جانا پڑتا ہے، بعض حالات میں پیشہ ورانہ مواقع کے لیے انہیں مختصر نوٹس پر ملک چھوڑنا پڑتا ہے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ جیکولین فرنینڈس کو اپنے سفر کی جامع تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جس میں وہ ملک کہاں جائیں گی، قیام کا دورانیہ اور دیگر تفصیلات جیسے ان کی رہائش، رابطہ نمبر وغیرہ۔

ضمانت کی شرائط میں نرمی اس بنیاد پر کی گئی کہ اداکارہ نے ماضی میں ان کا غلط استعمال نہیں کیا۔

فیصلے کے مطابق جیکولین فرنینڈس بیرون ملک سفر کی اطلاع کی درخواست بھیجیں گی تو انہیں پاسپورٹ کے ساتھ 50 لاکھ روپے کی فکسڈ ڈیپازٹ رسید جمع کرانا ہوگی اور انہیں فوری اجازت نامہ مل جائے گا اور واپسی پر ایف ڈی بھی واپس کردی جائے گی۔

جیکولین فرنینڈس نے ضمانت کی شرائط میں نرمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ بعض حالات میں بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے اجازت لینا ان کے لیے وقت طلب ہے۔

مئی میں، پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کو درخواست دائر کرنے کے بعد دبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (جسے آئیفا ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے) میں شرکت کی اجازت دی۔

منی لانڈرنگ کیس کیا ہے؟

سوکیش چندر شیکھر پر تاجروں، سیاست دانوں اور مشہور شخصیات سے پیسے بٹورنے کا الزام ہے۔ اس نے مبینہ طور پر ایک اعلیٰ سرکاری افسر کا روپ دھار کر فارما کی بڑیئ کمپنی رین بیکسی کے سابق مالک شیوندر موہن سنگھ کی اہلیہ آدیتی سنگھ سے 200 کروڑ روپے بھتہ وصول کیا جب وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں بند تھے۔

سکیش چندر شیکھر نے جیل میں رہتے ہوئے جیکولین فرنینڈس کو 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا تحفہ بھیجا تھا۔

 سکیش چندر شیکھر نے اداکارہ کے لیے ممبئی سے چنئی کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی بک کروائی جب وہ ضمانت پر باہر تھیں۔

ای ڈی کو شبہ ہے کہ سوکیش نے تاجر کی بیوی سے جو بڑی رقم فراڈ سے حاصل کی تھی اسے جیکولین فرنینڈس کی طرف موڑ دیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version