ٹاپ سٹوریز
جہانگیر ترین، عون چوہدری نے کی شہباز شریف سے ذاتی حیثیت میں کی، آئی پی پی ذرائع
جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اورعون چوہدری نے اپنی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے شہباز شریف سے ملاقات کی ۔استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوتی تو صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں ساتھ ہوتے۔
آئی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوتی تو صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں ساتھ ہوتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لودھراں سے خود اور اپنے بیٹے کو الیکشن لڑانا چاہتے ہیں۔عون چوہدری لاہور سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر عون چوہدری ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ بھی گئے تھے جس پر پارٹی نے ان سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔
عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات سے پارٹی نے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
آئی پی پی نے عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پانچ رکنی ڈسپلن کمیٹی قائم کی تھی ۔
کمیٹی میں رانا نذیر،نوریز شکور،طالب نکئی،چوہدری ظہیر اور رانا اسلم شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی پر پہلے ہی سیاسی اور عوامی حلقوں میں مسلم لیگ ن کی بی ٹیم ہونے کا الزام ہے۔
آئی پی پی کے صدر علیم خان اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جہانیاں ،حافظ آباد ،کامونکی میں کے جلسوں میں مسلم لیگ ن کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پارٹی ترجمان اور رہنما کھل کر مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی پالیسوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔