پاکستان

جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی اور پٹرول کے خلاف احتجاج اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا

Published

on

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام کے لیے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے ہر حد تک جائیں گئے اگر اسلام آباد داخلے سے روکاگیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے، ہمیں کسی ایمپائر کے اشارے کا انتظار نہیں، ہم نے عوام سے اتحاد کرلیاہے اور انہی سے مل کر دھرنا دیں گے، اسلام آباد جلائو گھیرائو یا گولی کےلئے نہیں اپنا حق لینے جا رہے ہیں۔

منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کو تنبیہ کی کہ شہبازشریف صاحب قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور جانے کا راستہ بھی نہ ملے، ہم نے عوام سے اتحاد کر لیا ہے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے ہر اس حد تک جائیں گے جس سے عوام کو ریلیف ملے،

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ مولانافضل الرحمن چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن پر نئی ڈیل ہو اور وہ اربوں سے الیکشن پر لگانا چاہتے ہیں، جب فارم پینتالیس ہے تو کیوں الیکشن کروائیں،جب فراڈ کے نتیجے میں ریزرو اور خیراتی سیٹوں کو کیسے قبول کریں۔

ان کاکہناتھاکہ یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف راضی نہیں ہوا ، اب تو اور گیس بجلی کی قیمتیں بڑھائیں گے،گیس و بجلی کی قیمت تو بڑھا دی اب یہ سلسلہ نہیں رکے گا، آٹے چینی دال پر بھی ٹیکس لگاکر وزیر اعظم کہتے مہنگائی کم ہوگئی ہے،

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہناتھاکہ یہ ہمارا ملک ہے فوج اور بیوروکریسی عوام سے ہوتے ہیں ہمیں امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں سب اداروں کو تعاون کرناہوگا خواہ وہ اسلام آباد سے ہویا راولپنڈی سے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version