تازہ ترین

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا

Published

on

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا،مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کاہنگامی  اجلاس نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری شریک ہوئے، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استعفی پر غور کیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت سراج الحق کا استعفی مسترد کیا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

قیصر شریف نے کہا کہ استعفیٰ مسترد کئے جانے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے،سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے۔

قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

مجلس شوریٰ کے ارکان نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں،دھاندلی کی وجہ سے ہوئی،انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں،چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔

کچھ دن پہلے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امارات سے استعفیٰ دیا تھا،سراج الحق نے انتخابات میں مطلوب کامیابی نہ ملنے پر استعفی دیا تھا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی،سراج الحق نے اپنے استعفیٰ میں کارکنان کی محنت کو قابل تحسین قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version