پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 28 کارکنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس  پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آٸی کے 28 کارکنان کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی شروع کر دی گئی۔

عدالت نے سید توقیر محبوب ,کلثوم رحمان ,بلال اسلم ,عبد الوحید مغل, ریاست علی ,محمد الطاف اور شیر افضل خان سمیت 28 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کی ہے۔ عدالت نے ملزمان کے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوٸے، ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں،عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔

ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ مین مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version