پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید سمیت 28 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی

Published

on

جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، فرزانہ سرور اور ندیم اصغر  سمیت 28 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔۔ عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ صنم جاوید ٫ فرزانہ سرور اور ندیم اصغر  سمیت 28  ملزمان  نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں۔

ملزم عبدالحفیظ، بلال احمد، قاسم علی،، عمران نذیر، توقیر عباس، وسیم گل، مقبول احمد، سید طاہر علی رضوی، عامر فاروق، فیصل اختر، ارونا نعیم نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں

 ملزم علی حسن، ندیم اصغر، شہباز صدیق، مبین قادری، حافظ نعمان، آصف مسیح، اشفاق نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر رکھی ہیں۔

ملزم عتیق عباس، واجد علی، محمد آکاش، محمد قاسم، قاری ممتاز, عبدالغفور، کاشف احمد نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ملزمان خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملہ کا  مقدمہ درج ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر  ملزمان کے  وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر  لیے۔

عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version