پاکستان
جناح ہاؤس حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید سمیت 28 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی
جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، فرزانہ سرور اور ندیم اصغر سمیت 28 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔۔ عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ صنم جاوید ٫ فرزانہ سرور اور ندیم اصغر سمیت 28 ملزمان نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں۔
ملزم عبدالحفیظ، بلال احمد، قاسم علی،، عمران نذیر، توقیر عباس، وسیم گل، مقبول احمد، سید طاہر علی رضوی، عامر فاروق، فیصل اختر، ارونا نعیم نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
ملزم علی حسن، ندیم اصغر، شہباز صدیق، مبین قادری، حافظ نعمان، آصف مسیح، اشفاق نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر رکھی ہیں۔
ملزم عتیق عباس، واجد علی، محمد آکاش، محمد قاسم، قاری ممتاز, عبدالغفور، کاشف احمد نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
ملزمان خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ درج ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی