Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں، 14 اور 15 اپریل کو واشنگٹن میں مذاکرات ہوں گے، وفاقی وزیر خزانہ

Published

on

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف  کے بڑے پروگرام  میں شامل ہورہے ہیں، آئی ایم ایف  کے ساتھ مائیکرو اکنامک  اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں  گے،

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان  اسٹاک میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف  حکام سے ملاقات  ہوگی،14اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف  کے ساتھ مذاکرات  ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران  حکومت نے  معیشت کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات  کیے،بہتر معاشی  پالیسیوں کی بدولت  جلد معیشت  مستحکم ہوگی، ایف بی آر  میں اصلاحات کیلئے تیزی  سے کام کررہے ہیں،۔

وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی چوری  کو روکنا ہے، گورننس کو بہتر اور ڈسکوز  کو  پرائیویٹائز کرنا ہے، ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے، پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن  کیلئے کام کررہےہیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین