ٹاپ سٹوریز

عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ججوں کو نامعلوم فون کالز پر دھمکیاں مل رہی ہیں، عمران خان

Published

on

سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ اور ججوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ملک کے تمام اداروں کو تحریک انصاف کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ’ہمارے کئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا جو تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’یہ جانتے ہیں کہ ڈیڑھ دو سو لوگوں کے علاوہ باقی سب پرامن احتجاج کر رہے تھے اور آئین ہمیں اجازت دیتا ہے ہم کہیں بھی احتجاج کر سکتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’جیسے کمانڈو ایکشن کر کے مجھے گرفتار کیا گیا تو احتجاج عسکری علامات پر ہی ہونا تھا اور کہاں جانا تھا۔‘

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ’عدلیہ بھی دباؤ میں ہے، ججوں کو نامعلوم فون کالز آ رہی ہیں کہ ہم یہ کر دیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سارے ملک کے اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔ ایف آئی اے اور نیب صرف تحریک انصاف کے خلاف کیسز بنا رہے ہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’اب تک مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ ایک کنگ پارٹی تیار ہو رہی ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’نہ ن لیگ، نہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں حکومت بنا سکتے ہیں، اسی لیے کنگز پارٹی کی مدد سے مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ملک کی مشکلات ایک کمزور حکومت حل نہیں کر سکتی۔

’مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ عوام کھڑی ہو، وہی حکومت مشکل فیصلے کرسکتی ہے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version