تازہ ترین
ججز خط از خود نوٹس کیس، وفاقی حکومت اور ماتحت ایجنسی اٹارنی جنرل کے ذریعے الزامات کے جواب دیں، سپریم کورٹ
اسلام اباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے 30 اپریل کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ تین اپریل کے حکم نامہ کے تحت پانچوں ہائی کورٹس نے اپنے تحریری جوابات جمع کروائے، سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کی تھیں۔
تحریری آرڈر میں مزید کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل نے اپنی تجاویز جمع کروا دی ہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئندہ سماعت تک سفارشات جمع کروا دی جائیں گی۔
حکمنامہ میں کہا گیا کہ کیس میں کچھ دیگر بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کی جانب سے فریق بننے کی درخواستیں جمع کروائی گئی،سپریم کورٹ دیگر فریقین کو صرف تجاویز کی حد تک سنے گی۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ بہتر ہوگا کہ بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر تجاویز جمع کروائیں،اگر وکلا تنظیموں میں اتفاق نہ ہو سکے تو اپنی الگ الگ تجاویز بھی جمع کروا سکتی ہیں،اٹارنی جنرل بھی وفاق کی جانب سے تجاویز جمع کروا سکتے ہیں۔
تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے وفاقی حکومت یا اس کی ماتحت ایجنسی کے خلاف لگائے گئے الزامات کے جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کروائے جائیں، کیس کی آئندہ سماعت سات مئی دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور