Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک میں جوڈیشل مارشل لگا دیا گیا ہے، مریم نواز، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ

Published

on

سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم جماعتوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کی سینئر ناےب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا اور اب تک لی گئی تمام مراعات بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

مریم نواز نے پی ڈی ایم دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکستان کے اصل عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شاہراہ دستورپر موجود ہے، سپریم کورٹ کے سنگ مرمرکو ’عمرانداری‘ سے داغدار کرنے پر عوام سوال پوچھنے آئے ہیں
پاکستان کی ترقی اور تباہی انہی کے فیصلوں سے ہوتی ہے،۔ مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ پوچھتی ہوں عوام کے سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی؟ اس عمارت سے طاقتور کو پکڑا جانا تھا،دہشت گرد کو قانون کے کٹہرے میں لانا اس عمارت کی ذمہ داری تھی،جس عمارت سے انصاف ملنا تھا، وہاں پر بیٹھ کر کچھ سہولت کار انصاف کا قتل کر رہے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ’پانچواں مارشل لا‘ نافذ کیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب فوج آئین کا ساتھ دے رہی ہے، یہاں جوڈیشل مارشل لا لگایا گیا ہے۔

مریم نواز نے سپریم کورٹ کے مخصوص ججوں پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ عمران خان کی سہولت کاری کرتی رہی ہے، ہم بھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ تھے، نواز شریف نے جنرل باجوہ کا نام لیا، جنرل فیض کا نام لیا لیکن ہمیشہ کہا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 60ارب روپے کے مجرم کو عدالت میں ویلکم کہا گیا،تمہارا کام آئین و قانون کی تشریح کرنا ہے، روکنا نہیں ہے، ملک کو ہمیشہ نظریہ ضرورت نے خراب کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین