پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس، ٹک ٹاکر منیب علی خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن توسیع

Published

on

جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔۔

ٹک ٹاکر ملک  منیب علی خان  کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے جلد پیش کر دیا جائے گا ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملک منیب علی خان کی جناح ہاؤس کیس میں  شناخت ہو چکی ہے،   ٹک ٹاکر منیب علی خان جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث ہے۔

ملزم ملک منیب علی خان سمیت دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج  ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version