Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کو ہرا کر چوتھی بار ایشین چیمپئن بن گئی

Published

on

جونیئر ہاکی  ایشیاکپ کے فائنل میںپاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ٹیم نےقومی جونیئر ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔

بھارت نے میچ کے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں گول کیے، پاکستان کی جانب سے واحد گول میچ کے تیسرے کوارٹر میں  علی بشارت نے کیا۔

آخری کوارٹر میں شاہینوں نے بھارتی گول پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر گول کرنے میں نا کام رہے۔

بھارت نے اس سے قبل 2015 کے فائنل میں بھی پاکستان کو شکست دی تھی۔بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیم چوتھی مرتبہ جونیئر ہاکی  ایشیاکپ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین