Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں الگ گروپ بنانے کے تاثر کی نفی کر دی

Published

on

سپریم کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں گروپنگ اور چیف جسٹس کو ایک تقریب میں نظرانداز کرنے اور مصافحہ نہ کرنے کے تاثر کی تردید کی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس سے ہاتھ نہ ملانے سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے  کہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے تاثر دیا گیا کہ میں نے چیف جسٹس سے سلام نہیں لیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ یہ غلط فہمی اور نقصان کا باعث بنتی ہیں،من گھڑت جھوٹی کہانیوں سے ماضی قریب میں مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس سید محمد انور سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس وہاں پہنچے،جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ کے بات کرنے پر انکی طرف متوجہ ہوا، جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ اپنے خاندان کے کچھ افراد سے ملوانا چاہتی تھیں،سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک الگ گروپ بنا رکھا ہہے،آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں،اپنے حلف کیخلاف کسی چیز کی حمایت نہیں کر سکتا،حقائق مسخ کر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک متنازع بیانیہ گھڑنا سپریم کورٹ کیلئے نقصان دہ ہے،ہمیں غیر ضروری امور میں پڑنے کے بجائے مضبوط عدالتی نظام قائم کرنا چاہیے، ایسا عدالتی نظام جس کا مقصد انصاف کی فوری فراہمی ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین