ٹاپ سٹوریز

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بینچ میں فرائض ادا کرنے سے معذرت کر لی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت کر لی،جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،جسٹس شجاعت علی خان سرجری کے باعث راولپنڈی بینچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔

جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ کی طرف سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،جسٹس شجاعت علی خان سرجری کے باعث راولپنڈی بینچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔

خط میں کہا گیا کہ جسٹس شجاعت علی خان کی سرجری ہے بارے میں قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے،ڈاکٹر نے جسٹس شجاعت علی خان کو لمبے سفر سے منع کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version