Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

Published

on

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دوکان پر موجود اسماعیل نامی شہری کو شدید زخمی کردیا۔

قریبی رہائشی عمارت میں کام کرتا ہوا خاکروب اجمل بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا، پولیس کے مطابق زخمی اسماعیل کا ناصر نامی شخص سے تنازعہ چل رہا ہے جس پر اس نے عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے۔

زخمی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ناصر ملوث ہے، جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد نے اپنے موبائل فون سے فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو بنالی جس میں مسلح افراد کو گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین