Uncategorized

کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے سے 3 افراد جھلس کر زخمی

Published

on

کراچی کے علاقے کریم آباد میں گھر میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کریم آباد گوشت مارکیٹ میں واقع گنجان آباد علاقے کے مکان میں پیش آیا، دھماکے کے باعث گھر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ اطراف کے گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جھلس گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔

زخمیوں میں 50 سالہ اسماعیل اور انکے دو بیٹے 22 سالہ عبید اور 20 سالہ سمیر شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version