پاکستان
کراچی: کلفٹن میں اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے گر کر 15 سالہ گھریلو ملازمہ زخمی
کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے گر کر 15 سالہ گھریلو ملازمہ زخمی ہو گئی، پولیس کے مطابق زخمی ملازمہ کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ لڑکی کے ہاتھ اور ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی۔
زخمی ملازمہ ثمینہ کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی خاتون کے ہاتھ اور ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور اسے اب تک ہوش نہیں آسکا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، فلیٹ مالکان کے مطابق ثمینہ گزشتہ چند برسوں سے انکے گھر پر کام کرتی تھی، آج اسکی طبیعت بہتر نہیں تھی اور اس نے کچھ کھایا پیا بھی نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کی کوشش کے دوران پیش آیا یا کچھ اور تحقیقات جاری ہیں،لڑکی کے اہل خانہ نے اپارٹمنٹ کے مالک سے نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کا کہا ہے۔