پاکستان
کراچی: پرانا گولیمار میں مکان پر چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیت برآمد
کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں پولیس نے چھاپہ مار کر مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا، جہاں سے مختلف اقسام کے 14 چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد ہوئے، مکان سے ہیروئن ، آئس اور کرسٹل کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی۔
چھاپے کے دوران ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی بھی قبضے میں لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق مکان گینگ وار کارندوں کے استعمال میں تھا،حکام کے مطابق برآمد کردہ اسلحہ دہشت گردی اور پولیس پر حملوں میں استعمال ہونا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔