پاکستان

کراچی: عیادت کے لیے ہسپتال آئی خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک

Published

on

کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ نازیہ ایک عزیز کی عیادت کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ قطر اسپتال آئی تھی، پولیس کے مطابق مسلح ملزم دو سیلز مینوں کے ساتھ واردات کررہے تھے ، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، ملزمان کی چلائی گئی ایک گولی شوہر کو چھوتی ہوئی خاتون کو جا لگی، جس پر خاتون موقع پر ہی جان بحق ہوگئی۔ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار کامیاب ہوگئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version