پاکستان

کراچی: این اے 242 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارشد سہیل ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار

Published

on

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارشد سہیل نے مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیداران سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے این اے 242 ارشد سہیل، مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہوگئے اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے ہمدردوں اور ووٹرز سے 8 فروری کو امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 242 میں سید مصطفیٰ کمال کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

ترجمان ایم کیو ایم  نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے ہماری انتخابی اتحاد نہیں بلکہ اسٹریٹجک اتحاد ہے،عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد شہری سندھ میں امن و ترقی کا ضامن ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version