Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: حوالہ ہنڈی کے کاروبار پر کریک ڈاؤن، 11 ملزم گرفتار، کروڑوں کی کرنسی ضبط

Published

on

ایف آئی اے نے کراچی میں کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے  کراچی زون کی ہدایات پر کرنسی اسمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف 08 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 11 ملزمان گرفتار کرکے 08 مقدمات درج کرلیے۔

متعدد دکانوں اور دفاتر کو سیل کیا گیا اور46.743 ملین مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمدکی گئی،برآمدہ کرنسی میں 500، 49 امریکی ڈالرز، 1000 یورو، 31.636 ملین پاکستانی روپے شامل ہیں،گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا،ایجنٹوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین