معاشرہ

کراچی: سون پوری شمشان گھاٹ میں دیوالی کی دعائیہ تقریب

Published

on

سون پوری شمشان گھاٹ کراچی میں دیوالی کی دعائیہ تقریب ہوئی،جس کے دوران بھنڈاربانٹا گیا اورقبروں پرپھول ڈالے گئے۔

پراناگولیمارمیں سون پوری شمشان گھاٹ دیو دیوالی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا،جس میں پوجا کی گئی جبکہ شری درگاہ بھارتی کی سمادھی پرپھول چڑھائے گئے۔

شمشان گھاٹ میں موجود قبروں پرپھول ڈالے گئے،اورلنگر،بھنڈاربانٹا گیا۔

سولجربازارمندر کے گدی نشین مہاراج شری رام ناتھ کے مطابق یہ ہندودھرم کے لیے خوشیوں کا دن ہے،اس دن مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں۔

ان کا کہناہے کہ یہ تہوار کاشی کی قدیم ثقافت کا ایک خاص حصہ ہے،جب کارتک کے مہینے میں تری پوراسور نامی راکشس نے دیوتاؤں کو اذیتیں دے کر مارنا شروع کیا،تو بھگوان وشنو نے اس دن اس ظالم آسیب کو مارڈالا اوردیوتاوں نےدیوالی منائی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version