Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: لسبیلہ چوک پر سیوریج لائن میں دھماکہ، 8 افراد زخمی

Published

on

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق اس واقعہ کے 8 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سربراہ ٹراما سینٹر ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کے جسم کے مختلف حصوں پر معمولی نوعیت کے زخم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی عمریں 24 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے بیان میں بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت لعل محمد، اعجاز، حفیظ، منصور، نصیر الدین، خرم، منصور، عارف اور زوق اختر شامل ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے ریسکیو 1122 حکام کا حوالہ دیتے رپورٹ کیا کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین