Uncategorized

کراچی: رمضان کے 19 دنوں میں ڈکیتوں نے 10 شہریوں کی جان لے لی

Published

on

کراچی میں رمضان کے 19 روز کے دوران 3 ہزار 3 سو سے زائد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 10 شہریوں کی جان لے لی۔

تین رمضان المبارک کو ملیر کینٹ کے قریب ڈاکوؤں نے دودھ فروش کو قتل کیا،پانچ رمضان کو ڈکیتوں نے عیسیٰ نگری میں فرحان کی جان لی جبکہ اورنگی ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر  زخمی ہونے والا فرحان دم توڑ گیا۔

10 رمضان کو ڈاکوؤں نے پاکستان بازار کے علاقے میں اختر مسیح کو گھر کی دہلیز پر گولی مار کر قتل کردیا، ملیر میں ڈاکوؤں نےجواں سال انجینئر شعیب کی جان لی۔

13 رمضان کو نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے دکاندار عبدالرحمان کو قتل کیا، 14 رمضان کو نوجوان ذوہیب سرجانی میں اسٹریٹ کرمنلز کا شکار بنا۔

15 رمضان کو قطر اسپتال کی پارکنگ میں موجود خاتون نازیہ اسٹریٹ کرمنل کی گولی کا نشانہ بنی، 18 رمضان کو گلستان جوہر میں بائیکیا رائیڈر علی زبیر کو ڈکیتی کے دوران قتل کردیا گیا۔

19 رمضان کو نیوکراچی میں چار بچوں کا باپ ڈاکو کی گولی کا نشانہ بن گیا، ماہ رمضان کے دوران تاحال اسٹریٹ کرائم کی 3 ہزار 3 سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 9 ڈاکو بھی مارے گئے،104 زخمیوں سمیت 158 اسٹیٹ کرمنلز رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے، گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کے 118 ہتھیار برآمد کیے گئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version