Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کیرن پولارڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر کو پک کر لیا

Published

on

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈولی کو منتخب کرلیا، کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کیرون پولارڈ کو چن لیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں شرفین ردر فرڈ کا انتخاب کیا۔

کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ عماد وسیم، محمد عامر اور بابر اعظم کی کنگز کیلئے خدمات ہیں،نئی مینجمنٹ نے نیا کمبی نیشن بنانے کا فیصلہ کیا،ڈرافٹ کا مرحلہ بے حد مشکل ہوتا ہے،ہمیں نمبر 5 کے کھلاڑی کی ضرورت تھی،نمبر 5 پر کیرون پولارڈ بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔

پشاور زلمی  نے  پلاٹینم کیٹیگری میں نور احمد کو پک  کیا، کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز نے  پلاٹینم  گیٹگری میں محمد عامرکو پک کیالاہور قلندرز نے  پلاٹینم  گیٹگری میں   فخر زمان کو پک  کیا،لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں راسی وین ڈیرڈوسن کو پک کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں جارڈن کو کس کا انتخاب کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے وائلڈ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے جارڈن کوکس کو چنا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں ڈینیل سیمز کو منتخب کرلیا،کراچی کنگز نے پلاٹینم کی تیسری پک میں محمد نواز کا انتخاب کرلیا،ملتان سلطان نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ڈیوڈ ملن کو پک کیا۔

پشاورزلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آصف علی کو پک کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ڈائمنڈ کیٹیگری میں   ٹایمل میلز کو پک  کیا،کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ٹم سائفرٹ کو پک کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین