Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: غلط پارک کی گئی گاڑیوں کے لفٹنگ چارجز عید تک ختم کر دیے گئے

Published

on

کراچی ٹریفک پولیس نے عید تک شہر کے بازاروں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لفٹنگ چارجز ختم کردیے۔

چاند رات تک غلط پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو ہٹایا جائے گا تاہم گاڑیاں ہٹانے کی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ مراکز کے دورے میں بتایا کہ بازاروں میں پارکنگ کی مخصوص جگہیں فراہم کی گئی ہیں تاہم شدید رش کے باعث غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو ہٹانے کے لفٹنگ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کا ٹھیکہ ڈی ایم سیز کے پاس ہے، کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے افطار کے اوقات میں چالان بھی نہیں کیے جارہے اور عام ٹریفک قوانین کی  خلاف ورزیوں پر محض تنبیہ کرکے چھوڑا جارہا ہے۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین