پاکستان
کراچی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ
سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سرجانی سے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بلال انیس عرف بلا کوگرفتار کیا گیا۔ ملزم ایم کیو ایم لندن کا تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا،ملزم کو آصف عبداللہ ساؤتھ افریقہ سے قتل اور دیگر وارداتوں کا حکم دیتا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2017 میں آصف عبداللہ کی ہدایت پر چار رکنی ٹیم تشکیل دی ، ٹیم میں رحیم ، دانش ، اویس اور رضوان عرف جوان شامل تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے آصف عبداللہ کی فون پر ہدایت کے بعد پی ایس پی کے سیکٹر انچارج عبدالحمید عرف ندیم موٹا کو ریکی کے بعد قتل کیا۔ عبدالحمید قتل کے الزام میں دانش اور راشد گرفتار ہوکر عدالت سے 26 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، عبدالحمید قتل کیس میں ملزم بلال مفرور ہے۔
سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ پی ایس پی کے سیکٹر انچارج کو قتل کرنے پر لندن کی قیادت نے ملزم کو شاباشی دی اور نقد انعام بھی بھیجا ، گرفتار ملزم نے 2014 میں اورنگی ٹاون میں بھی ایک شخص کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزم پولیس کو متعدد وارداتون میں مطلوب تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور