Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ

Published

on

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سرجانی سے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بلال انیس عرف بلا کوگرفتار کیا گیا۔ ملزم ایم کیو ایم لندن کا تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا،ملزم کو آصف عبداللہ ساؤتھ افریقہ سے قتل اور دیگر وارداتوں کا حکم دیتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2017 میں آصف عبداللہ کی ہدایت پر چار رکنی ٹیم تشکیل دی ، ٹیم میں رحیم ، دانش ، اویس  اور رضوان عرف جوان شامل تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے آصف عبداللہ کی فون پر ہدایت کے بعد پی ایس پی کے سیکٹر انچارج عبدالحمید  عرف ندیم موٹا کو ریکی کے بعد قتل کیا۔ عبدالحمید قتل کے الزام میں دانش اور راشد گرفتار ہوکر عدالت سے 26 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، عبدالحمید قتل کیس میں ملزم بلال مفرور ہے۔

سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ پی ایس پی کے سیکٹر انچارج کو قتل کرنے پر لندن کی قیادت نے ملزم کو شاباشی دی اور نقد انعام بھی بھیجا ، گرفتار ملزم نے 2014 میں اورنگی ٹاون میں بھی ایک شخص کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزم پولیس کو متعدد وارداتون میں مطلوب تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین