پاکستان

کراچی: پاسپورٹ آفس میں آگ سے پرانا ریکارڈ جل گیا

Published

on

کراچی کے علاقے صدر میں پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ روم میں صبح سویرے آگ لگ گئی، آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور اسنارکل بھی طلب کر لی گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں پاسپورٹ کا پرانا ریکارڈ خاک ہوگیا جبکہ دفتر کے احاطے میں کھڑی ایک پرانی گاڑی بھی جل گئی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version