پاکستان

کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا

Published

on

کراچی ایسٹ زون پولیس نے کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔

 پی آئی بی کالونی پولیس نے کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلر و دہشت گرد مقصود ولد عبد الکریم گرفتار کرلیا،  ملزم مقصود 2005 میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ہوا تھا۔

ملزم کو دوسری بار 2014 میں دہشت گردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا،ملزم نے 2017 ایک ملزم شاہد سمیت دو افراد کے ساتھ مل کر ایک بلڈر کے قتل کا منصوبہ بنایا جو ناکام ہوگیا، شاہد مقابلے میں مارا گیا جبکہ ملزم مقصود گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم حیدرآباد میں درج ایک مقدمے میں بھی اشتہاری ہے، ملزم مقصود  نے ناظم آباد کے قریب ایک دفتر میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا لیکن پی آٸی بی کالونی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

ملزم سے دوران گرفتاری ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ کرکے مزید کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version