ٹاپ سٹوریز

کراچی: رینجرز نے ذخیرہ کی گئی ایک ارب روپے کی چینی ضبط کر لی، ضرورت پڑی تو فوج سے بھی مدد لیں گے، وزیراعظم

Published

on

رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ایک ارب روپے مالیت کی چینی برآمد کر لی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑی گئی چینی کی ایک لاکھ چالیس ہزار بوریاں ضبط کی گئیں۔

چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیا،حب ریور روڈ پر واقع دو مختلف گوداموں میں کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی۔

ذخیرہ کی گئی چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لیے گئے،ضبط کی گئی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زائد بنتی ہے۔

ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانا تھی، برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی۔

اس سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کہا کہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے چاروں صوبوں میں بہترین کام ہورہا ہے، جہاں ضرورت ہوگی فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت گورننس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، مہنگائی اورسمگلنگ کے حوالے سے صوبوں اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ مل کرحکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں میں یہ تاثر تھا کہ یہ ایک ہفتے یا چند دن کی مہم ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ہفتے دو ہفتے کی بات نہیں ہے۔پاکستان کی اقتصادی صحت کے حوالے سے اقدامات جاری رہیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version