پاکستان

کراچی: فیشن شو میں شریک امریکی سفارتکار کو فلسطین پر احتجاج کا سامنا

Published

on

کراچی میں تعینات امریکہ کے ڈپٹی قونصل جنرل رونالڈ رہینی ہارٹ کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ڈی ایچ اے میں واقع ایک ہال میں فیشن شو میں شکریک تھے۔

قونصل جنرل کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجودتھیں،فیشن شو کے دوران ایک شخص بڑا پلے کارڈ لیکر ہال میں داخل ہوا ،پلے کارڈ پر لکھا ہوا تھا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔

ڈپٹی قونصل جنرل نے اسی صورتحال میں پریشانی کا مظاہرہ کیا،وہ ہال میں پہلی ہی رو میں بیٹھے ہوئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنا رخ دوسری جانب موڑ لیا،تاکہ پلے کارڈ انکی نظر سے اوجھل ہوجائے ،لیکن وہ شخص حال ہی میں موجود رہا۔

بعد ازاں ڈپٹی قونصل جنرل لوگوں سے ملے بغیر فیشن شو سے چلے گئے اور انہوں نے کوئی رد عمل بھی ظاہر نہیں کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version