پاکستان

کراچی: مومن آباد سے اغوا ہونے والے 12 سالہ لڑکے کی لاش منگھو پیر سے برآمد، بہنوئی نے قتل کیا

Published

on

کراچی کے علاقے مومن آباد سے اغوا ہونے والے بارہ سالہ نو عمر لڑکے کی لاش منگھو پیر سے برآمد ہوئی ہے، بہنوئی ہی قاتل نکلا ۔

کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے سے بارہ سالہ لڑکے عبید کی لاش برآمد کرلی، پولیس کے مطابق عبید کو آٹھ مئی کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے عوص پندرہ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

اغوا کی رپورٹ درج کرنے کے بعد اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کی نشان دہی پر منگھو پیر کے علاقے سے بچے کی لاش برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فرقان بچے کا بہنوئی ہے جبکہ دوسرا ملزم فرحان بہنوئی کا دوست ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی والدہ ایک ماہ قبل دبئی سے کراچی آئی تھی، جن کے پاس پندرہ لاکھ روپے کی رقم موجود تھی، ملزمان کو رقم کی موجودگی کے حوالے سے مکمل علم تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم بطور تاوان طلب کی۔

پولیس کے مطابق بچہ ملزمان کو پہچانتا تھا اس لیے قاتلوں نے اغوا کے فوری بعد ہی اسے قتل کیا ، جس کے بعد گھر پر فون کرکے تاوان طلب کیا، پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version