ٹاپ سٹوریز
کراچی: بارش سے بلدیاتی اداروں کی کاغذی کارروائیاں ڈوب گئیں، نشیبی علاقے زیر آب، ناگن چورنگی، سرجانی ندی نالے بن گئے
شہر قائد میں دوسرے روز بھی شہرمیں گھنگھور گھٹائیں جم کر برسی،کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش مضافات میں واقع سرجانی ٹاون میں 65.4ملی میٹرریکارڈ ہوئی،چند نشیبی علاقے بارش کے پانی کی وجہ سے زیرآب آگئے
خلیج بنگال سے بھارتی گجرات اورکچھ سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے والے مون سون سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں پیرکو دوسرے روز بھی بادل جم کربرسے،جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہوگئی،مضافاتی علاقوں سے شروع ہونے والا سلسلہ شہر بھر میں پھیلا۔
ملیرکھوکھراپار،ڈی ایچ اے،کلفٹن،گلشن حدید،گلستان جوہربلاک8،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،سرجانی ٹاون،طارق روڈ،شاہراہ فیصل،پی ای سی ایچ ایس،سولجربازار،نیا ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی و تیزجبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 65.4ملی میٹرریکارڈ ہوئی، گلشن معمار میں 34.5ملی میٹر،نارتھ کراچی میں 23ملی میٹر،سعدی ٹاون میں 22.6ملی میٹر،اورنگی ٹاون میں 16.4ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر15ملی میٹر،گلشن حدید میں 13ملی میٹر،ناظم آباد میں12.3ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر7.6ملی میٹر،اولڈ ائیرپورٹ پر5.8،کورنگی 4.4ملی میٹر،پی اے ایف بیس فیصل 3ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرورپر2.9ملی میٹر،صدرمیں 2ملی میٹرجبکہ سب سے کم بارش کیماڑی میں 1.5ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔
مختصروقت کی بارش نے سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے کارکردگی کی قلعی کھول دی،بارشوں کے بھاری اسپیل کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے،برساتی نالے بھرنے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
ناگن چورنگی،پاور ہاوس چورنگی،فورکے چورنگی، سرجانی ٹاون،فائیو اسٹار چورنگی، شادمان، سرجان ندی نالےکا منظر پیش کرنے لگے،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق سندھ اور ملک کے مشرقی حصوں میں مون سون کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے،کراچی میں 25جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیزجبکہ 26جولائی کو ہلکی بارش کا امکان ہے،25 تا26جولائی تک جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، جامشورو،دادو،قمبر شہدادکوٹ،نوشہروفیروز،جیکب آباد،لاڑکانہ اور کشمور میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، بارش کے دوران آندھی چلنے سے کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور