Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: ٹرانسپورٹ یونین آج اہم شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاج کرے گی

Published

on

ٹرانسپورٹ برادری نےحکومت کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا،22اگست کو لنک روڈ اوردیگراہم شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرکےاحتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔

 چیئرمین آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ برادری کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئل ٹینکرز اور ٹرک ڈرائیورز کے ساتھ اضافی وزن جیسے مسائل کو جواز بناکر بھتے اور بھاری بھرکم چالان سمیت مجموعی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں حکومت کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے بھی طویل مشاورت کی گئی۔

تمام ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی سنجیدہ اقدام کے فقدان کے نتیجے میں 22 اگست کو لنک روڈ اور شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے حکومت اور مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔-

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین