پاکستان

کراچی: خاتون نے شوہر کو اسی کے پستول سے قتل کردیا

Published

on

کراچی کے علاقے گولیمار میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا۔

واقعہ کھجی گراؤنڈ کے قریب رضویہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، مقتول کی شناخت 45 سالہ ضیا کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمہ ماہم کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کے پستول سے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔

ملزمہ کے بیان کے مطابق شوہر نے دوسری شادی کر رکھی تھی ، شوہر مار پیٹ کرتا اور بچوں سے ملنے نہیں دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version