Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

کراچی: سی ویو پر بچوں کو گھڑ سواری سکھانے کے لیےتربیتی پروگرام

Published

on

سی ویو کراچی پر زوبی ماما ہارس رائیڈنگ کلب کی جانب سے بچوں کو گھڑ سوار سکھانے کی خصوصی تربیت کا انعقاد کیا گیا۔

ساحل سمندر پر گھڑ سواری کی تربیتی سرگرمی میں مختلف عمر کے بچوں نے حصہ لیا،ہر اتوار سی ویو پر بچوں کو گھڑ سواری کے فن اور تیکنیکی مہارت کی تربیت دی جاتی ہے۔

انتظامیہ زوبی ماما ہارس رائیڈنگ کلب کے مطابق گھڑ سواری کے فن کو ہمیشہ سے ایلیٹ کلاس سے منسوب کیا جاتا رہا ہے،اس صحتمندانہ کھیل کو عوامی سطح تک پہنچانے کے لیے سلسلہ شروع کیا گیا۔

اس کھیل کی قومی سطح پر سرپرستی اور پذیرائی انتہائی ناگزیر ہے،سرکاری گراونڈز میں گھڑ سواری کی کلاسز کی اجازت ملنے کے بعد تربیت کا دائرہ مذید بڑھ سکتا ہے،گھڑ سواری کے تربیت یافتہ بچے اورجوان اس کھیل میں پاکستان کے لیے اعزازات جیت سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین