پاکستان
کراچی: کسٹم انفورسمنٹ کے دو افسر پراسرار طور پر لاپتہ
کراچی میں تعینات کسٹم انفورسمنٹ کے 2 افسران طارق محمود اوریاورعباس لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹم انفورسمنٹ سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اوریاورعباس جمعے کی رات سے لاپتہ ہیں،دونوں افسران عرصہ دراز سے کسٹم کے مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں،تاہم گذشتہ شب سے ان کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں افسران کی فیملیز نے ڈیفنس اورگذری تھانے سے رابطہ کیا ہے،واضح رہے کہ طارق محمود اوریاورعباس کے دفاترمختلف مقامات پرواقع ہیں جبکہ دونوں یکے بعد دیگرے لاپتہ ہوئے۔
ترجمان کسٹم کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں افسران جمعہ کی شام سے لاپتہ ہیں، تمام سرکاری محکمے کسٹمز افسران کی تلاش میں مصروف ہیں، امید ہے کہ جلد ہی ان کی بازیابی کی اطلاع مل جائے گی۔