شوبز

کراچی کے مصنف کا ہردیپ سنگھ نجر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

Published

on

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کی زندگی پرکراچی کے رائٹراورصحافی عمرخطاب نے فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

شہر قائد کے سینئرصحافی،رائٹر وڈائریکٹرعمر خطاب خان گذشتہ دنوں کینیڈاکے شہر میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکی زندگی پرفلم بنانے کا اعلان کردیا،فلم کا پوسٹرجاری کردیاگیا۔

فلم ہردیپ سنگھ نجرپاکستانی فلم سازادارے میٹرولائیو موویزکے بینرتلے ریلیز کی جائیگی،مذکورہ فلم کی کہانی پران دنوں کام چل رہا ہے جبکہ عکسبندی جلد متوقع ہے۔

اس فلم میں سکھ کمیونٹی کی خالصتان تحریک کوموضوع بنایاجائےگا کہ کس طرح گاوں کے ماحول میں سادہ زندگی گذارنے والا ایک سکھ نوجوان اپنے ہم وطنوں کے لیے آزاد دیس کی جدوجہد کا کرداربنا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version